مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ باغ کے 3 حلقوں، حویلی اور عباسپور میں 10اگست کو انتخابات کی تیاریاں مکمل جبکہ سیکورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بلوچ اور پلندری کے حلقوں میں بھی پولنگ 10 اگست کو زیر غور ہے ۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ میرپور ڈویژن کے انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 46.3 فیصد رہا جبکہ مظفرآباد ڈویژن میں ووٹر ٹرن آؤٹ 53 فیصد رہا جو موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کافی حوصلہ افزا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کام کرنیوالے غیر ملکی میڈیا سے منسلک صحافیوں کیلئے نیا ضابطہ اخلاق جاری
انھوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن ایک آئینی خودمختار ادارہ ہے اس کا کام کسی کی طرفداری کرنا یا کسی کو اقتدار میں لانامقصود نہیں بلکہ آزاد شفاف انتخابات کروانا ہے ۔
ایل اے 27 کوٹلہ اور حلقہ ایل اے 28 لچھراٹ کے 54 پولنگ سٹیشن پر موسم کی خرابی کی وجہ سے پولنگ میٹریل بروقت نہیں پہنچ سکا تھا ان حلقوں میں کل پولنگ ہوگی وہاں پر سیکورٹی کے معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔۔
پولنگ اسٹیشنوں پر سکیورٹی فورسز ، رینجر اور پولیس تعینات کردی ہیں۔امیدواران کی نشان دہی پر بھی حساس پولنگ سٹیشنز پر اضافی نفری تعینات کی گئی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:قاہرہ ،نیل ڈیلٹا ،اسکندریہ لرز گئے، لوگوں میں خوف وہراس ،الرٹ جاری
انھوں نے کہا کہ جو حالات پیدا کئے گئے گے تھے ان میں لوگوں نے درست فیصلہ کیا ؛ تشدد کے راستے کو ترک کر کے ووٹ والا ، مثبت تبدیلی والا راستہ اپنایا اس کے مفید نتائج سامنے آئیں گے۔
چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات میں بھرپور تعاون کرنے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا۔




