اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن جاری۔
رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن نے یکم سے 3 اگست کیلئےپیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:این ڈی ایم اے : 2 اگست تک سیلابی الرٹ،اربن فلڈنگ کا خدشہ
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 12پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 3 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 392 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونا فی تولہ3 ہزار روپے مہنگا ،4 لاکھ 30ہزار سے تجاوز
یاد رہے گزشتہ روز ڈیزل 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر مہنگا جبکہ پیٹرول 1 روپے 9 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث آج تیل کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
غیرملکی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایران کی جانب آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دو جہازوں کو روکنے کے بیان کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان غالب رہا۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ کی قیمت میں 1.104 ڈالر یا 1.3 فیصد اضافہ ہوا اور فی بیرل قیمت بڑھ کر 90.17 ڈالر ہوگئی ہے۔




