کراچی (کشمیر ڈیجیٹل)عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان وآزادکشمیر میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ۔ سونا فی تولہ3 ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 30 ہزار 436 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 69 ہزار 29 روپے تک پہنچ گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں نمایاں کمی: فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 80 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی منڈیوں میں بے یقینی کی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی دیکھنے میں آسکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار غیر یقینی معاشی حالات میں سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں، جس کی وجہ سے اس کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے اور قیمتیں اوپر چلی جاتی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونا مہنگا!فی تولہ کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو پاکستان میں بھی مقامی نرخ مزید بڑھ سکتے ہیں۔
ان کے مطابق ڈالر کی قدر، عالمی اقتصادی حالات اور بین الاقوامی مارکیٹ کا رجحان آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کرے گا۔




