این ڈی ایم اے : 2 اگست تک سیلابی الرٹ،اربن فلڈنگ کا خدشہ

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) کی جانب سے 31 جولائی سے 2 اگست 2026 تک دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا ۔

دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر درمیانے درجے جبکہ کالاباغ، چشمہ اور سکھر کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مینڈیٹ واپس،مختار یونس کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا تو احتجاج کرینگے، جاوید بڈھانوی

دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر درمیانے سے بلند جبکہ خانکی اور قادرآباد کے مقام پر نچلے سے درمیانے درجے کے بہاؤ کا امکان ہے۔

دریائے جہلم، راوی، کابل اور ان سے ملحقہ دریاؤں اور ندی نالوں میں بھی نچلے سے درمیانے درجے کے بہاؤ کی پیشگوئی کی گئی ہے

آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں بھی شدید بارش، دریاوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ جہلم، چناب اور راوی سے ملحقہ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے ۔

ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی نالوں میں شدید طغیانی کا امکان جبکہ خیبرپختونخوا کے اضلاع مہمند، باجوڑ، بونیر، مردان، کرم، جنوبی وزیرستان، شانگلہ اور پشاور کے ندی نالوں میں اچانک سیلاب آ سکتا ہے۔

شمالی بلوچستان کے ناری، بولان، کنگری اور لہڑی دریاؤں میں بھی فلیش فلڈ کا خطرہ موجود ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر ،بارشوں کی تباہ کاریاں، 3 افراد جاں بحق، 212 مکانات متاثر

خیبرپختونخوا کے پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور مردان میں بھی اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔این ڈی ایم اے کی متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری ۔

شہری ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا غیر ضروری سفر نہ کریں، موسم اور سڑکوں کی تازہ صورتحال معلوم کرنے کے بعد ہی سفر کریں، سیلابی پانی یا تیز بہاؤ کو ہرگز عبور نہ کریں۔

مون سون کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، ملبے کے ریلوں اور اچانک سیلاب کے خطرات سے محتاط رہیں۔ سفر کے دوران پینے کا پانی، خشک خوراک، ابتدائی طبی امداد کا سامان، ٹارچ، پاور بینک اور ہنگامی رابطہ نمبرز اپنے ساتھ رکھیں،

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں، بند سڑکوں پر سفر سے گریز کریں۔ راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، گوجرانوالہ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال اور فیصل آباد سمیت طوفانی بارش کا امکان ہے۔