نیلم: ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نیلم چودھری اقبال حسن نے ضلع بھر میں مصنوعی سگریٹ “Vape” کی فروخت اور تشہیر پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق ضلع نیلم میں مختلف دکانوں پر ویپ کی سرعام فروخت اور کم عمر بچوں کی جانب سے اس کے استعمال کی شکایات موصول ہو رہی تھیں، جس کے تدارک اور عوامی مفاد کے پیش نظر یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔
حکم نامے کی تفصیلات اور احکامات:
حکم نامہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ضلع نیلم میں کوئی بھی دکاندار اپنی دکان پر مصنوعی سگریٹ “Vape” فروخت نہیں کرے گا اور نہ ہی اس کی کسی بھی قسم کی تشہیر کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان (APC) کے تحت سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 200 روپے والے پرائز بانڈ نمبر 107 کی قرعه اندازی، فاتحین کی مکمل فہرست جاری
اس کے ساتھ ہی پولیس کو بھی اس حکم نامے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ پابندی 15 ستمبر 2026 سے باضابطہ طور پر نافذالعمل ہو چکی ہے اور تاحکمِ ثانی مؤثر رہے گی۔




