مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیر خوراک ٹیوٹا جاوید اقبال بڈھانوی نے میرپور ڈویژن میں دھاندلی پر اسمبلی اجلاس میں اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نکیال کے عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا۔
ہم نکیال کے عوام کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے جنہوں نے یہ سب کچھ کیا ہے ان کا قبر تک پیچھا کریں گے۔ ہمارے کارکن مختار یونس کو ناحق قتل کیا گیا اس کا قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا مطالبہ ہےہم مختار یونس کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ہمارے جیالے کا خون کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
انتظامیہ فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرے اگر ان کو بیرون ملک فرار کروانے کی کوشش کی تو ہم شدید احتجاج کریں گے یہ ابھی تک سوالیہ نشان ہے قاتل ابھی تک آذاد گھوم رہے ہیں
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے بیان کی اے آئی سے تیار ویڈیو،پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اور انتظامیہ نے مل کر ہمارا مینڈیٹ چرایاہم اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے جان بوجھ کر میرے ساتھ ذیادتی کی۔
انہوںنے کہا کہ تحصیلدار کا تبادلہ اے سی تبادلہ اچانک کرنا یہ سب دھاندلی کی ابتدا تھیووٹر فہرست میں گڑ بڑ تھی چیف الیکشن کو ہر بات سے آگاہ کیا لیکن افسوس ہے انہوں نے نہ ہماری بات سنی نہ ہمارے خدشات پر کوئی کاروائی کی۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفر آباد: امن و امان خراب کرنے کی کوشش ناکام، پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا
وفاقی وزراء نے مداخلت کی اثر انداز ہوئے ہمارا مینڈیٹ چرایا ہم مینڈیٹ چور اور کرپٹ ٹولے کا قبر تک پیچھا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک عاشق قتل ہوا جان بوجھ کر ہمارے خلاف ایف آئی آر درج کی اس سے بڑی ذیادتی کیاہو سکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بے حد شکر گزار ہیں انہوں ۔ث بروقت اس دھاندلی کو بے نقاب کیا اور اصلیت عوام کے سامنےائی اور نظام کو بچایا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن سبوتاژ کرنے کی ایک اورناکام کوشش؛ مظفرآباد میں بھی ‘جعلی لاشوں’ کا پروپیگنڈا بے نقاب
بلاول بھٹوزرداری کی جدو جہد اور عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں قاتلوں مینڈیٹ چوروں ظلم اور کرپٹ ٹولے کے خلاف آخری دم تک جنگ لڑیں گے نکیال کے مینڈیٹ چوروں کا کڑا احتساب ہوگا ۔




