وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے بیان کی اے آئی سے تیار ویڈیو،پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف ایک اور گمراہ کن پروپیگنڈہ بری طرح بے نقاب ہوگیا ۔

بھارتی’’را‘‘ ہینڈلرز کا وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی اے آئی سے تیارکردہ ویڈیو کے ذریعے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی گئی ۔

بھارتی ہینڈلرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ کی ویڈیو اے آئی سے تیار کرکے بیان کو امریکہ سے منسوب کردیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفر آباد: امن و امان خراب کرنے کی کوشش ناکام، پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء تارڑ نے اپنے حالیہ بیان میں مخصوص نیٹ ورکس کو بھارت سے منسوب کیا تھا ۔

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے سکیورٹی ایجنسیوں کی مدد سے بھارت سے آپریٹ ہونیوالے ڈیجیٹل نیٹ ورک، بوٹ فارمز اور مخصوص پیمنٹ گیٹ ویز کا پردہ چاک کیا تھا۔


بھارتی پروپیگنڈا سیل نے اس حقائق پر مبنی بیان کو توڑ مروڑ کر اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی۔اور پاک امریکہ تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی ناکام کوشش کی ۔

بھارتی ہینڈلرز کی جانب سے اس اہم انکشاف کو سیاق و سباق سے ہٹ کر اس طرح پیش کیا گیا تاکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کنفیوژن پیدا کی جا سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:معروف کشمیری شخصیت کمانڈر فاروق جیپ سے گر کرجاں بحق،ویڈیو منظرِ عام پر

سیاسی و دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ ہتھکنڈہ کوئی نیا نہیں جب بھی پاکستان دشمن ڈیجیٹل نیٹ ورکس اور بیرونی پشت پناہی سے چلنے والی مہمات کو بے نقاب کیا جاتا ہے

بھارتی پروپیگنڈا مشینری فوری طور پر سچائی کو چھپانے اور بیانیے کو تبدیل کرنے کے لیے سرگرم ہو جاتی ہے۔

تاہم، عوامی شعور اور فوری سچائی سامنے آنے کے بعد بھارت کا یہ تازہ ترین سائیبر اور ڈیجیٹل وارفیئر کا وار بھی ناکام ثابت ہوا ہے۔