کالعدم ایکشن کمیٹی کو بھارت اور اسرائیل سمیت پانچ گروپس کے ہینڈل کرنے کا انکشاف

سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کے ذریعے عوام اور پاک فوج کو آمنے سامنے کھڑا کرنے کی گھنائونی سازش بے نقاب ہوگئی ۔

کالعدم ایکشن کمیٹی کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان پر ایک ہی رات ہزاروں سوشل میڈیا پیجز سے حملہ ہوا ہے۔

یہ تربیت یافتہ لوگ پہلے سے ایک بیانیہ لے کر تیار بیٹھے تھے۔اس مسلح تحریک میں چند مسلح گروہ شامل ہو چکے ہیں ۔ان کے پاس جدید ترین اسلحہ ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سیاسی جماعتیں ملکی نظام ٹھیک کریں ورنہ کاکروچ اکھٹے ہوگئے تو سارا نظام الٹ دیں گے ،محسن نقوی

کالعدم ایکشن کمیٹی میں تحریک طالبان کشمیر بڑھ چڑھ کر آپریشنز کر رہی ہے۔یہ تحریک طالبان کشمیر نامی مسلح تنظیم جس کے دو سربراہ ہیں ۔ڈاکٹر فرقان اور غازی شہزاد ہیں۔ یہ دونوں راولا کوٹ کے رہائشی ہیں ۔

مزید انکشاف میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں افغانستان میں مفرور ہیں ۔اس گروہ کے پاس ایم 4 رائفلیں ہیں اور مکمل تربیت یافتہ اسنائپر ہیں جو پولیس اور رینجرز کے خلاف تاک تاک کر نشانہ بنا رہے ہیں ۔ دھرنے کے اعتراف چھتوں پر مورچے بنائے ہوئے ہیں ۔۔

مزید انکشاف میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی میںموجود جتھے کو پورے طریقے سے ٹریننگ دی گئی ہے۔اس تحریک کے مکمل حصے بنائے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا ونگ۔۔

اس ونگ میں ایک درجن لوگ کیمرے لئے جگہ جگہ سے رونا دھونا شروع کرکے ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں ۔

دوسرا گروہ انڈیا و اسرئیلی انٹیلجنس کا ہے جو مختلف ناموں سے فیس بک پیجز سے فوری انہی ویڈیوز اور تصاویر کو شیئر کئے جا رہے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم ویلی:سردار تنویر الیاس کا پاورشو ، سینکڑوں افراد آئی پی پی میں شامل

تیسرا حصہ مسلح جھتوں کا ہے ان کو چھوٹی چھوٹی ٹولیوں میں مختلف مقامات پر بٹھایا گیا ہے۔۔اور ان کے زمے پولیس اور رینجرز کو انگیج کرنا ہے

چوتھا گروہ ان کا لندن ، نیویارک ، پیرس اور برلن میں تیار کیا گیاان کی ذمہ داری ان فیک نیوز اور ویڈیوز کو پھیلا کر عام کشمیریوں کو یہ باور کروانا ہے کہ انتہائی ظلم ہورہا ہے۔نکلو۔لیکن راولاکوٹ کے علاوہ کہیں کسی قصبے تک میں بھی لوگ نہیں نکلے۔

پانچواں گروپ ۔۔جلوس کو لیڈ کرتا ہے۔یعنی اس تحریک کو کس منظم طریقے سے مرتب کیا گیا ہے کہ ایک عام آدمی ان کی پھیلائی واہیات سے یکدم متاثر ہوجاتا ہے۔۔

نوٹ: اس میں منظور پشتینی اور پی ٹی آئی کے گروپس بھی ساتھ ملے ہوئے ہیں اور ان کا کام جلتی پر تیل ڈالنے کی ذمہ داری ہے۔۔