مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)حکومتِ آزاد جموں و کشمیر نے پونچھ ڈویژن کے 13 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ۔
آزاد جموں و کشمیر پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز رجسٹرنگ اتھارٹی کی چیئرپرسن نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں (رجسٹریشن، ریگولیشن اینڈ پروموشن) رولز 2015 کے قاعدہ 8(3) کے تحت درج ذیل پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن واپس لینے کی منظوری دیدی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اے آئی تصاویر،کالعدم ایکشن کمیٹی کا ایک اورمن گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب
حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ پرائیویٹ سکولوں کے طلباء اور عملے کی غیر معمولی سرگرمیوں میں شرکت کے باعث حکومت نے اقدام اٹھا یا ہے ۔
ان پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں لیفٹیننٹ فیصل شہید سکول تراڑکھل سدھنوتی ،سیپال پبلک سکول ہجیرہ پونچھ،سکالر پبلک سکول ہجیر ہ پونچھ،فرٹیل پبک سکول ہجیرہ پونچھ شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں قرطبہ ماڈل سکول عباسپورپونچھ،منہاج القرآن سکول عباسپورپونچھ،مصطفیٰ ماڈل سکول عباسپورپونچھ،ای ایف اے پبلک سکول راولاکوٹ پونچھ کے نام سامنے آگئے
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر اسمبلی اجلاس، بھارتی اقدام کی مذمت، پونچھ کے حالات پر ٹروتھ اینڈ ریکنسیلی ایشن کمیشن کا مطالبہ
گائیڈنس سکول سسٹم راولاکوٹ پونچھ،وژن سکول سسٹم راولاکوٹ ، پونچھ، اقرا انٹرنیشنل سکول راولاکوٹ پونچھ،فلائنگ اینجل سکول راولاکوٹ پونچھ،گرامر پبلک سکول راولاکوٹ پونچھ کے نام شامل ہیں ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آزادکشمیر حکومت نے پونچھ ڈویژن کے سکولوں کی انتظامیہ کو باور کیا تھا کہ اگر ان کے طلباء کالعدم ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں شامل ہوئے تو ان کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی




