گولیوں کے خول کی وائرل تصویر کا کشمیر سے کوئی تعلق نہیں،صحافی حسن شیراز

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ یہ آزادکشمیر میں ہونے والی جھڑپوں کی ہے، مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن ثابت ہوئی ہے۔

صحافی شیراز حسن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ مختلف پلیٹ فارمز پر ایک تصویر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جس میں زمین پر بڑی تعداد میں گولیوں کے خالی خول بکھرے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کسی کو ریاستی رٹ چیلنج کرنے ہر گز اجازت نہیں دینگے،سیکرٹری اطلاعات

صارفین کی جانب سے اس تصویر کو آزادکشمیر کی موجودہ صورتحال اور کالعدم ایکشن کمیٹی سے منسوب کرتے ہوئے وائرل کیا جا رہا تھا۔ جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ اپریل 2026 کی تصویر ہے

انہوں نے کہا کہ حقائق کی جانچ پڑتال (فیکٹ چیک) سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس تصویر کا کشمیر کی حالیہ صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ تشدد: گرفتار شرپسند کے سنسنی خیز انکشافات، کالعدم کمیٹی کا ایجنڈا بے نقاب

تفتیش کے مطابق یہ تصویر کافی پرانی ہے جو سب سے پہلے 15 اپریل 2026 کو ایک مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تھی، جسے اب غلط سیاق و سباق کے ساتھ دوبارہ پھیلایا جا رہا ہے۔