آزاد کشمیر: بیرون ملک سے آنیوالا تربیت یافتہ سنائپر گرفتار،اہم انکشافات متوقع

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سکیورٹی فورسز نے آزاد جموں و کشمیر میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک مسلح شخص کو گرفتار کر لیا جو حال ہی میں بیرون ملک سے پاکستان پہنچا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر دفاعی و سیکیورٹی امور پر نظر رکھنے والے اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا کہ گرفتار نامعلوم شخص معمولی مسلح کارندہ نہیں بلکہ ایک انتہائی تربیت یافتہ سنائپر (نشانے باز) ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کے غیر مسلح ہونے کے دعوے آشکار: راولاکوٹ میں گرفتار کارندے کے ہوشربا انکشافات

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کو اس شخص کی مشکوک سرگرمیوں اور آزاد کشمیر میں آمد سے متعلق خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اسے حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

حساس اداروں کی جانب سے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور اس نیٹ ورک کے حوالے سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ، کالعدم ایکشن کمیٹی کے غنڈوں کی فائرنگ، 2اہلکار زخمی

یاد رہے کہ آزادکشمیر میں گزشتہ کئی ماہ سے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی عوامی حقوق کی آڑ میں احتجاج کررہی ہے جس کے تانے بانے غیر ملکی عوامل سے ملتے ہیں ۔

اس حوالے سے قومی وملکی ادارے متعدد بار باور کرواچکے ہیں کہ آزادکشمیر میں انتشار کے پیچھے غیر ملکی طاقتوں کا ہاتھ ہے اس حوالے سے متعدد ثبوت بھی سامنے آچکے ہیں۔