برنالہ (نمائندہ خصوصی): سرداری روڈ موئیل کے علاقے میں زمین کے دیرینہ تنازع پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ سے 5افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ شکیل نامی شہری کی ہمشیرہ کی ملکیت اراضی پر پیش آیا جو سرداری روڈ موئیل پر واقع ہے۔ مخالف فریق نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہاں پر موجود 5افراد شدید زخمی ہو گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیرالیکشن پر تحفظات،کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے،بلاول کا اعلان
فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونیوالوں میں حشمت ولد نثار احمد (ساکن کوٹ جمال، گجرات) سیف ولد محمد افضال (ساکن چیچیاں باہووال، گجرات) محمد ارشد ولد محمد بشیر (ساکن سانتل، گجرات) فرقان ولد جاوید (ساکن گلیانہ، گجرات) اور ندیم پوڑ ولد محمد الیاس (ساکن پوڑ، برنالہ) شامل ہیں۔
واقعے کے فوراً بعد تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال برنالہ منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں شامل ندیم پوڑ کی حالت تشویشناک ہے۔
زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال برنالہ ریفر کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر چاروں زخمیوں کا علاج ٹی ایچ کیو ہسپتال میں جاری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) 9 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے، رانا ثنا اللہ
دوسری جانب مقامی پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔




