راولاکوٹ

راولاکوٹ میں حالات مجموعی طور پر کنٹرول میں ہیں ، سکیورٹی ذرائع

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم قرار دی گئی کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کی جانب سے احتجاج کے باوجود راولاکوٹ میں مجموعی طور پر حالات کنٹرول میں ہیں، تاہم شہر کی صورتحال بدستور حساس قرار دی جا رہی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران ایک مسلح گروہ نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے ابتدائی طور پر تحمل کا مظاہرہ کیا، تاہم حملے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ تین دیگر اہلکار زخمی ہو گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ،مظاہرین میں چُھپے کئی کردار اور انکے مقاصد سامنے آچکے ،سکیورٹی ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری راولاکوٹ روانہ کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ مزید کشیدگی سے نمٹنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مختلف مقامات پر سکیورٹی اقدامات بڑھائے جا رہے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ریاست اپنے فیصلے پر قائم ہے کہ اس قسم کے انتشاری جتھوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی سے مبینہ تعلق رکھنے والا مسلح شخص گرفتار، ایم فور رائفل برآمد

اس سلسلہ میں ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی مزید کمک راولاکوٹ پہنچائی جا رہی ہے تاکہ بھارتی ایکشن کمیٹی کے شر سے عوام کو محفوظ رکھا جائے۔