میرپور (کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیراعظم وقائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کاہ کہ میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں۔
میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ بہت عرصے بعد میرپور آ کر دل خوش ہو گیا۔ یہاں آنے کی تڑپ برسوں سے تھی۔ مجھے فخر ہے کہ میں بھی کشمیری ہوں۔ ہمارا رشتہ صرف سیاست کا نہیں، محبت، تاریخ اور شناخت کا رشتہ ہے۔
انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ ’میرپور کا جذبہ ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتا اور سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا پیشگی مبارکباد دے دوں؟۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی صدر شہاب الدین مستعفی، اسپیکر نے صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں
انہوں نے کہا کہ وہ کئی برس بعد میرپور آئے ہیں اور اس شہر کو دوبارہ دیکھنے کی تڑپ انہیں یہاں کھینچ لائی۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور بہترین صحت کی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔
آزاد کشمیر میں نئے اسکول، کالج، یونیورسٹیاں اور جدید ہسپتال قائم کئے جائیں گے۔ تاکہ عوام کو علاج کیلئے دوسرے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرپور کیلئے پنجاب کی طرز پر جدید الیکٹرک ایئر کنڈیشنڈ بسوں کا تحفہ بھی دیا جا رہا ہے۔
قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے ساتھ ان کا رشتہ انتہائی مضبوط ہے اور مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔
نوازشریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے ہر ترقیاتی منصوبے پر مسلم لیگ (ن) کی مہر نظر آئے گی، اگر کسی اور جماعت نے نمایاں کام کیا ہو تو بتایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام لے کر کہا کہ بلاول برخوردار! میری بات کا برا نہ ماننا، سیاست میں نوک جھونک ہوتی رہنی چاہیے لیکن لڑائی مارکٹائی نہیں ہونی چاہیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کے اعلان پر فوری عملدرآمد،15کلینک آن ویلز آزاد کشمیر روانہ
قائد مسلم لیگ نوازشریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ عزم لے کر آئے ہیں کہ میرپور سمیت پورے آزاد کشمیر کی تقدیر بدلیں گے۔قوم مسلم لیگ ن کا ساتھ دے ، مسائل حل کرینگے ۔
نوازشریف نے اعلان کیا کہ اگر لاہور اور اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں چل سکتی ہیں تو آزاد کشمیر میں بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ مریم نواز عوام کے لیے خصوصی تحفہ لے کر آئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہوئی تو وہ بطور وزیراعظم آزاد کشمیر میں اپنے منشور پر خود نگرانی میں عمل درآمد کرائیں گے۔
آزادکشمیر کے نوجوانوں کی تعلیم اولین ترجیح ہوگی ، مسلم لیگ ن کی آزادکشمیر میں حکومت بنی تو ہر ہونہار کشمیری طالبعلموں کو لیپ ٹاپ فراہم کیا جائے گا۔
سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی وعدہ کیا ہم نے پورا کیا۔جو کہا ہے وہ کرکے دکھائیں گے۔آج میرپور میں عوام کا جو جذبہ دیکھا، وہ غیر معمولی ہے۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ منظر واضح بتا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے۔ مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ چوہدری سعید سمیت ہمارے تمام امیدوار کامیابی حاصل کریں گے۔




