فاروق حیدر

دیوان علی چغتائی مجھے ہرانے کیلئے بھاری رقوم تقسیم کررہے ہیں،فاروق حیدر کا الزام

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیر اعظم و راہنما مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے دعویٰ کیا کہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو شکست ہو گی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حلقہ ایل اے 33 میں پیپلزپارٹی امیدوار دیوان چغتائی نہ صرف ووٹ خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں بلکہ حلقے میں ان کو ہرانے کیلئے بھاری رقوم تقسیم کررہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر حکومت بنائے گی،بیرسٹر افتخار گیلانی

راجہ فاروق حیدر نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے۔

راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آ کر عوام کی خدمت کرے گی ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:انجمن تاجران مظفرآبادکا کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان، مارکیٹیں کھلی رکھنے کا فیصلہ

نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے اور عوام کے ہر مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ عوام باشعور ہیں اور ووٹ کی طاقت سے درست فیصلہ کریں گے۔