کوٹلی،باغ،حویلی،مظفرآباد، میرپور،نیلم وجہلم ویلی(کشمیر ڈیجیٹل): آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات 2026 کے سلسلے میں ایک اہم اور کامیاب پیش رفت سامنے آئی ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں سرکاری ملازمین کیلئے قائم خصوصی پولنگ مراکز پر پولنگ کا عمل پرامن، منظم اور خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوگیا۔
الیکشن کے دنوں میں ڈیوٹی انجام دینے والے سرکاری ملازمین کیلئے پولنگ کا عمل آج ضلع راولاکوٹ اور سدھنوتی کے علاوہ پورے آزاد کشمیر میں کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:انجمن تاجران مظفرآبادکا کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان،مارکیٹیں کھلی رکھنے کا فیصلہ
سرکاری ملازمین کی پولنگ کے پہلے مرحلے میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 80 فیصد رہا، جو کہ پچھلے انتخابات کے ٹرن آؤٹ (60 فیصد) کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق آٹھ اضلاع میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں قائم پولنگ سٹیشنز پر 30 ہزار کے قریب سرکاری ملازمین نے ووٹ کاسٹ کیا۔
دریں اثنا، پولنگ کے پورے عمل کے دوران سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار تعینات رہے۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے پونچھ اور سدھانوتی کے سات میں سے چھ حلقوں میں ملازمین کے لیے پولنگ کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔
پوری ریاست میں ووٹنگ کا عمل انتہائی خوش اسلوبی سے جاری رہا اور کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق انتخابات کے دوران فرائض انجام دینے والے پولنگ اسٹاف کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں،
سرکاری ذرائع کے مطابق انتخابات کے دوران ڈیوٹی دینے والے ہر اہلکار کو 5,550روپے انتخابی ڈیوٹی اعزازیہ ادا کیا جا ئے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن بروقت ، سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے ، چیف الیکشن کمشنرجسٹس ر غلام مصطفیٰ مغل
عام انتخابات 2026 کا یہ پہلا مرحلہ انتہائی کامیابی اور شفافیت کے ساتھ مکمل ہوگیا جس نے آنے والے عام انتخابات کیلئے مثبت اور بہترین رخ متعین کر دیا ہے۔
تمام اضلاع میں مختلف سرکاری محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے بھرپور جوش و خروش، ذمہ داری اور قومی جذبے کے ساتھ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
ڈی آر او نے احاطہ کچہری کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور وہاں تعینات پولیس اہلکاروں کو ہر لمحہ مستعد اور چوکس رہنے کی ہدایت کی۔
آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران ،ڈپٹی کمشنرز اور ایس پیز کا انتخابی حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں قائم پولنگ بوتھوں کا دورہ کیا




