ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے شہید رہبرِ اعلیٰ کے مشن کو جاری رکھنے اورعوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرنے کےعزم کا اظہار کر دیا ۔
صدر مسعود پزشکیان اپنے بیان میں کہا کہ شہید رہبرِ اعلیٰ نے اپنی پوری زندگی عوام کی خدمت، قومی خودمختاری اور اسلامی جمہوریہ ایران کے استحکام کیلئے وقف کی،انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ایرانی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں اور حکومت ان کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید رہبر کے افکار اور اہداف کی تکمیل کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں گی اور عوامی خدمت کے سفر کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی خبریں ، تہران نے غیر ملکی رپورٹس کو جھوٹا قرار دے دیا
دوسری جانب قدس فورس کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید رہبرِ اعلیٰ نے اپنی پوری زندگی عوام کی فلاح، اُمتِ مسلمہ کے اتحاد اور خطے کے مظلوم عوام کی حمایت کیلئے جدوجہد کی، انہوں نے کہا کہ شہید رہنما کے نظریات اور اصول آنے والی نسلوں کیلئے بھی رہنمائی کا ذریعہ رہیں گے۔
ایرانی نائب صدر نے بھی شہید رہبرِ اعلیٰ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے احکامات اور رہنمائی پر عمل کرنا ہر ذمہ دار عہدیدار اور ہر شہری کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی، قومی وحدت اور استحکام کیلئے ان تعلیمات پر عملدرآمد جاری رکھا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے عشائیے پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے، مسعود پزشکیان نے معاہدہ کی کاپی میڈیا کیساتھ شیئر کردی
ایرانی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ، قومی خودمختاری، عوامی خدمت اور ترقی کے سفر کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔




