ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی خبریں ، تہران نے غیر ملکی رپورٹس کو جھوٹا قرار دے دیا

اسلام آباد (1 جون 2026): ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی خبریں سراسر جھوٹ قرار، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ایران معاہدے کے لیے آبنائے ہرمز اور افزودہ یورینیم سے متعلق تبدیلیوں کا سخت مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی اور امریکی میڈیا پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں پر تہران کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ ایران کے متعدد اعلیٰ سرکاری عہدیداروں اور حکومتی ترجمان نے ان رپورٹس کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ان کی سختی سے تردید کی ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ صدر کے استعفے سے متعلق سامنے آنے والی یہ خبریں سراسر جھوٹی اطلاعات پر مبنی ہیں اور ان کا مقصد عوام میں مایوسی پھیلانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہم صرف اللہ کے سامنے سر جھکاتے ہیں،مسعود پزشکیان کا امریکا کو جواب

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران معاہدے میں تبدیلیوں کا مطالبہ:

دوسری جانب، امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ نئے معاہدے کے لیے انتہائی اہم اور سخت مطالبات سامنے رکھ دیے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیے جانے والے ان مطالبات میں ایران کے اہم ترین سمندری راستے آبنائے ہرمز اور ایران کے پاس موجود افزودہ یورینیم سے متعلق بنیادی تبدیلیاں شامل ہیں، جن پر امریکی انتظامیہ اصرار کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکہ اور ایران معاہدے کے انتہائی قریب، اچھی ڈیل نہ ہوئی تو دوبارہ فوجی آپریشن کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ