ابصار عالم

عمرنذیر کشمیری پیچھے ہٹ گئے،سردار امان ،خواجہ مہران بغاوت کا ایجنڈا رکھتے ہیں، ابصار عالم

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) سینئر صحافی ابصار عالم نے انکشاف کیا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی میں اسلحہ بردار لوگ موجود ہیں جو سکیورٹی فورسز پر حملوں کیلئے تیار ہیں ۔

ابصار عالم کا کہنا ہے کہ سردار امان اور خواجہ مہران غیر ملکی ایجنڈے پر ریاست مخالف بغاوت پر اتر آئے ہیں ۔ ان کا ایجنڈا عوامی حقوق نہیں بلکہ ریاست کے اندر بغاوت اور انتشار ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ،الرٹ جاری

ابصار عالم کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے آزادکشمیر جانیوالی حکومتی مذاکراتی ٹیم کو تو یقین تھا کہ یہ عوامی حقوق کی تحریک ہے مگر چند شرپسند عناصر نے اس تحریک کو یرغمال بنا لیا ہے ۔

سینئر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ راولاکوٹ دھرنے سے واپس آئے اُنہوں نے بتایا کہ وہاں اسلحہ بردار لوگ موجود ہیں۔ یہ اسلحے بردار مظاہرین نہیں بلکہ دہشتگرد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ‏سردار امان اور خواجہ مہران عام مظاہرین کو اُکسانے اور اسلحہ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان سے علیحدگی کا ایجنڈا رکھتے ہیں

مزید یہ بھی پڑھیں:بلوچ میں جو کیا یہاں بھی کرسکتے ہیں اور کرینگے، سرغنہ سردار امان کی دھمکی

سردار امان اور خواجہ مہران فوج اور سیکیورٹی فورسز میں موجود کشمیری اہلکاروں کو بغاوت پر مائل کرنے کی وجہ سے ان پر غداری کے مقدمات درج ہوئے ۔

ابصار عالم کا کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے پیشرو شوکت نواز میر تو پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ سردار عمر نذیر اپنے ایجنڈے سے پیچھے ہٹ گئے جبکہ سردار امان اور خواجہ مہران خطے میں امن نہیں چاہتے ۔