مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) سیاست کا حیران کن یوٹرن،کل تک شدید تنقید یہاں تک کہ چوہدری شہزاد کو منکر قرآن بھی کہا گیاسابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اسی چوہدری شہزاد ساتھ سٹیج پر بیٹھ گئے ۔
سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے لچھراٹ سے امیدوار چوہدری شہزاد کی انتخابی مہم شروع کر دی ،یہ وہی چوہدری شہزاد ہیں جن کا مسلم لیگ کے ساتھ کوئی تعلق نہ تھا۔
راجہ فاروق حیدر خان کے عزیز و سابق سینئر وزیر پیر سید ممتاز علی گیلانی کے فرزند سید جواد گیلانی مسلم لیگ ن کے بانی اور راجہ فاروق حیدر کے مشکل وقت کے ساتھی اور وفادار تھے ان سے انتخابی ٹکٹ چھین کر راجہ فاروق حیدر خان نے چوہدری شہزاد کو دیدیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عمرنذیر کشمیری پیچھے ہٹ گئے،سردار امان ،خواجہ مہران بغاوت کا ایجنڈا رکھتے ہیں، ابصار عالم
میاں نواز شریف کی حکومت کی وجہ سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں الیکشن جیت گئی چوہدری شہزاد وزیر حکومت بن گئے۔
وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور ممکنہ طور پر وفاداریاں تبدیل کرنے کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے وزرا نے قرآن مجید پر ہاتھ رکھوا کر میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن سے وابستہ اور وفادار رہنے کا حلف لیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی رہائشگاہ پراعلیٰ سیاسی قیادت کی آمد،حملے کی مذمت
چوہدری شہزاد نے حلف لیا اور وزارت کی جھنڈی سمیت بنی گالہ جا کر عمران خان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔
تحریک انصاف کے رہنما سابق ٹکٹ ہولڈر راجہ محمدالیاس خان نے دس سال کے بعد تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کرکے نیلم کے وسیع تر مفادات کی خاطر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ۔




