ڈڈیال، ن لیگی رہنما راجہ شعیب عابد امیدوار اظہرصادق کے حق میں دستبردار

ڈڈیال(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی وزراء انجینئر امیر مقام اور رانا ثناء اللہ نے ڈڈیال سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ شعیب عابد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما راجہ شعیب عابد نے پارٹی امیدوار چوہدری محمد اظہر صادق کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے دستبردار ہو گئے۔

وفاقی وزیرامور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ٹکٹ میرٹ، مشاورت اور انتخابی حکمت عملی کے تحت دیا گیا۔شعیب عابد پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ شعیب عابد کی عزت اور سیاسی مقام میں مزید اضافہ کیا جائے گا تمام کارکنوں کو اپنے اندرونی اختلافات ختم کر کے متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔

، امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ شیر کے نشان کی کامیابی ہر کارکن کی ذمہ داری ہے، میرپور ڈویژن سے مسلم لیگ (ن) کو سب سے بڑا مینڈیٹ ملنا چاہیے۔پارٹی قیادت شعیب عابد کی قربانی کی قدر کرتی ہے

وفاقی وزیر راناثناء اللہ نے کہا کہ شعیب عابد ٹکٹ نہ ملنے کا دکھ قیادت بخوبی محسوس کرتی ہے۔شعیب عابد نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارٹی فیصلہ قبول کیا۔ شعیب عابد نے میاں نواز شریف اور پارٹی پر اعتماد کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ساجد اقبال عباسی کی دبنگ انٹری، سردار عتیق خان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

رانا ثناء اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) شعیب عابد کی احسان مند ہے۔انتخابات کا مقصد کامیاب ہو کر عوام کی خدمت کرنا ہے۔حکومت بننے سے عوامی مسائل حل کرنے کے زیادہ مواقع ملتے ہیں

رانا ثناء اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ترقیاتی سیاست کی ہے، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا فیصلہ نواز شریف نے کیا، بڑے منصوبے موٹرویز، ایئرپورٹس اور ترقیاتی کا مسلم لیگ (ن) کی پہچان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں بھی مسلم لیگ (ن) نے بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے۔عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات حکومت نے سنجیدگی سےکئے۔

رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہبجلی اور گندم سبسڈی سمیت عوامی ریلیف کے اقدامات کئے ،آئینی فیصلے صرف اسمبلی کے ذریعے ہی ہو سکتے ہیں۔دھرنے اور لانگ مارچ قانون سازی کا متبادل نہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی کی پریس ریلیز حقائق کے منافی، قیاس آرائیوں پرمبنی ہے،سید قمر رضا

رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ، تحریک آزادی کشمیر تکمیل پاکستان کی تحریک ہے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کشمیر کاز کی حمایت کی،۔

وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا مزید یہ کہنا ہے کہ پارٹی نے انتخابی فیصلے وسیع تر سیاسی مفاد میں کئے۔شعیب عابد سے کئے گئے وعدے ضرور پورے کئے جائیں گے۔

رانا ثناء اللہ نے آزاد کشمیر کے کارکنوں سے شیر کے نشان پر متحد ہونے کی اپیل کی ۔مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں واضح اکثریت حاصل کرے گی۔

میاں نواز شریف آزاد کشمیر میں دو بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے، ایک میرپور اور دوسرا مظفرآباد میں ہوگا۔

جلسوں کی تاریخوں میں بلاول بھٹو زرداری کے شیڈول کے باعث معمولی ردوبدل ممکن، حتمی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے۔

، رانا ثناء اللہ خان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی میرپور اور مظفرآباد کے جلسوں میں میاں نواز شریف کے ہمراہ شریک ہوں گی

تقریب میں رکن قومی اسمبلی ملک ابرار مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی مجلس عاملہ کے رکن جاوید ظفر بھی موجود تھے۔راجہ شعیب عابد نے کہا کہ وہ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء کے شکر گزار ہیں۔

راجہ شعیب کامزید کہنا تھا کہ قائد محمد نواز شریف کے وژن پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔