ایکشن کمیٹی کی پریس ریلیز حقائق کے منافی، قیاس آرائیوں پرمبنی ہے،سید قمر رضا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) چیئرمین بورڈ آف گورنرز اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی پریس ریلیز پر انتہائی اہم اور ہنگامی وضاحتی بیان جاری کردیا ۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا پریس ریلیز حقائق کو قیاس آرائیوں کی بنیاد پر مسخ کر رہا ہے،رابطے کا مقصد خالصتاً ذاتی خواہش کے تحت مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنا تھا۔

کمیٹی کے بیشتر افراد نے پرامن حل کی تجویز پر منطقی اور مثبت ردعمل دیا۔تاہم بعض عناصر ذاتی اور نیک نیتی پر مبنی اقدام کو سستی میڈیا تشہیر کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔میں نے کسی تیسرے فریق کی نہیں، اپنے لوگوں اور اپنے ادارے کی نمائندگی کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کا فیلڈ مارشل سے کسی فرد کے ذریعے رابطوں کا دعویٰ درست نہیں،طلعت حسین

اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین ہونے کے ناطے، بیرونِ ملک مقیم کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور ان کے تحفظات (خواہ وہ حقیقی ہوں یا فرضی ہوں کو دور کرنا میری پہلی ترجیح ہے۔

چیئرمین او پی ایف کا کہنا تھا کہ جہاں ایکشن کمیٹی کے اکثر لوگوں نے ان کی اس تجویز پر منطقی اور تعمیری ردِعمل دیا، وہیں کچھ مخصوص عناصر اس مخلصانہ اقدام کو سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے استعمال کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شرپسندوں کیلئے فالتو ٹائم نہیں،قمررضا پروپیگنڈا پھیلانے پرکالعدم ایکشن کمیٹی پر برس پڑے

“میرا واحد مینڈیٹ اس پاک سرزمین اور اس کے باسیوں سے میری سچی محبت ہے، اور مجھے اس پرامن مقصدکے حصول کیلئے دنیا کی کوئی بھی طاقت یا سستا پروپیگنڈا نہیں روک سکتا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق، سید قمر رضا کے اس باضابطہ اور کرارے جواب کے بعد ایکشن کمیٹی کے ان دعووں کی ہوا نکل گئی ہے جن میں وہ یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے تھے کہ ریاست ان کے سامنے جھک گئی ہے یا ان سے بیک ڈور مذاکرات کر رہی ہے۔ چیئرمین او پی ایف نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ محض دھرتی کو انتشار اور خون خرابے سے بچانے کی ایک ہمدردانہ اور ذاتی کوشش تھی جسے شرپسند عناصر نے اپنی ڈوبتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لیے سیاسی رنگ دینے کی مذموم کوشش کی ہے۔