اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں سے ملکر پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت خطے میں کشیدگی کے ملکی معیشت پر اثرات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا،وفاقی وزرا احد چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، اویس لغاری کی شرکت۔
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی طارق باجوہ، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈڈیال، ن لیگی رہنما راجہ شعیب عابد امیدوار اظہرصادق کے حق میں دستبردار
وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی بڑھنےکے منفی اثرات سے ملکی معیشت کے مستقبل میں متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔
جیسے گزشتہ سادگی مہم میں عوام نے ساتھ دیا اس طرزپرکفایت شعاری کو قومی سطح پر اپنانا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا ملک میں ایندھن فراہمی کی صورتحال کا بہترین انتظام کیاگیا
عام آدمی، موٹر سائیکل سواروں، رکشا ڈرائیوروں، ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کیاگیا، حکومتی سبسڈی سے ایندھن قیمتوں کے اضافےکے اثرات کو مؤثر اندازمیں کنٹرول کیاگیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی کی پریس ریلیز حقائق کے منافی، قیاس آرائیوں پرمبنی ہے،سید قمر رضا
وزیراعظم نے حکام کا ہدایات دیں کہ ہرممکنہ چیلنج سے نمٹنےکےلیےمکمل تیاری رکھیں، ضرورت پڑنے پربروقت اقدامات کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔
صوبائی حکومتوں سے ملکرپیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے۔
اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی گئی کہ ملکی ضروریات کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں،مستقبل کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کویقینی بنالیاگیاہے۔




