اسلام آباد/مظفرآباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
جاری شیڈول کے مطابق بلاول بھٹو زردا17 جولائی کو ڈڈیال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ 19 جولائی کو کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو کا عوامی ایکشن کمیٹی کے آزادکشمیر کی سنگین صورتحال سے متعلق خط کا جواب
چیئرمین پیپلزپارٹی21جولائی کو نکیال اور22 جولائی کو میرپور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
جاری شیڈول کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 24 جولائی کو مظفرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں دیگر جلسوں کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا، کریلوی خاندان کے قریبی ساتھی پیپلزپارٹی میں شامل
یاد رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی منگل ک ے روز مظفرآبا دپہنچے ہیںجہاں انہوں نے ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات کے علاوہ ان سے خطاب بھی کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کشمیری عوام سے رشتہ تین نسلوں پر محیط ہےاور ہم اس رشتے، اس جدوجہد اور کشمیری عوام کے حقوق کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔
ہم حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کے لیےٹرتھ اینڈ ری کنسیلیشن کمیشن بنانے کا بڑا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا موجودہ بحران آج کا نہیں بلکہ متعدد عوامل کا نتیجہ ہے۔ غیر سیاسی ہینڈلنگ اور بعض وفاقی وزراء کے غیر مناسب بیانات نے اس بحران کو مزید سنگین بنایا۔
اب ذمہ داری بھی انہی پر عائد ہوتی ہے کہ ایسا کردار ادا کریں جس سے مسئلے کا سیاسی اور پائیدار حل نکل سکے۔




