مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا، کریلوی خاندان کے قریبی ساتھی پیپلزپارٹی میں شامل

نکیال (کشمیر ڈیجیٹل) نکیال کی سیاست میں مسلم لیگ (ن) کو ایک بڑا سیاسی دھچکا ۔کھنڈہار کے مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں اور کارکنان نے اپنی جماعت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

نئے شامل ہونے والوں نے تقریباً پچاس سالہ سیاسی وابستگی کریلوی خاندان سے ختم کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی وزیر خوراک، ٹیکنیکل ایجوکیشن و کے ڈی اے جاوید اقبال بڈھانوی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں نئے شامل ہونے والوں کو ہار پہنائے گئے ۔

سردار محمد اشفاق، سردار محمد امتیاز، سردار عاشق حسین، سردار ریاست، سردار عماد طارق، سردار فیضان اشفاق، سردار ایضان اشفاق، سردار اسد امتیاز نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کیلئے چیٹ جی پی ٹی سے 50 ہزار ڈالر جیتنے کا موقع، اوپن اے آئی کا بڑا اعلان

سردار محمد عابد، سردار محمد واجد، سردار محمد ساجد، سردار محسن عابد، سردار احمد عابد اور دیگر متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

اس موقع پر نئے شامل ہونے والوں نے کہا کہ انہوں نے طویل عرصے تک کریلوی خاندان کا ساتھ دیا تاہم اب وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ علاقے کی حقیقی ترقی اور عوامی خدمت صرف جاوید اقبال بڈھانوی کی قیادت میں ممکن ہے ۔۔

جاوید اقبال بڈھانوی نے اپنے عملی اقدامات عوام دوست پالیسیوں ترقیاتی منصوبوں اور عوام سے مسلسل رابطے کے ذریعے نکیال کے عوام کے دل جیت لئے۔

یہی وجہ ہے کہ مختلف برادریوں اور علاقوں سے لوگ جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔نئے شامل ہونے والے رہنماوں نے کہا کہ ماضی میں کریلوی خاندان نے عوام سے کیے گئے متعدد وعدے پورے نہیں کیے

علاقے کی عوام میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے جبکہ جاوید اقبال بڈھانوی نے عملی سیاست کو فروغ دیتے ہوئے سڑکوں، تعلیمی اداروں، فنی تعلیم، بنیادی سہولیات اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے نکیال میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا باب رقم کیا ۔۔

ہم انتخابات 2026 میںپوری قوت کے ساتھ پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید اقبال بڈھانوی کی انتخابی مہم چلائیں گے اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات:سردار نیاز خان ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید اقبال بڈھانوی نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والی تمام سیاسی و سماجی شخصیات کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ریاست کے تمام عوام تمام برادریوں اور ہر طبقہ فکر کی نمائندہ جماعت ہے۔

انہوں نے ہماری سیاست نفرت تقسیم اور انتقام کی نہیں بلکہ خدمت ترقی عوامی فلاح اور بھائی چارے کی سیاست ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس اعتماد اور امید کے ساتھ سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات ہمارے قافلے میں شامل ہو رہی ہیں ہم ان کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے پہلے سے زیادہ محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں گے۔

ہماری کارکردگی صرف دعووں تک محدود نہیں بلکہ زمین پر نظر آنے والے ترقیاتی منصوبے اس کا واضح ثبوت ہیںہم نے حقیقی معنوں میں نکیال کی خدمت کا مشن جاری رکھا ہوا ہے ۔

یہی خدمت ہمارا سب سے بڑا انتخابی منشور ہے جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا قافلہ روز بروز مضبوط ہو رہا ہے اور عوام کا اعتماد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے جو لوگ آج ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں وہ کبھی مایوس نہیں ہونگے ۔

ہم سب مل کر نکیال کو ترقی خوشحالی جدید سہولیات اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے ۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ذات برادری اور خاندانی سیاست سے بالاتر ہو کر ترقی خدمت اور عوامی مفاد کی سیاست کا ساتھ دیں

پیپلز پارٹی کا دست و بازو بنیں تاکہ نکیال کو ایک ترقی یافتہ خوشحال اور مثالی حلقہ بنایا جا سکے۔