آزادکشمیرالیکشن:جماعت اسلامی کے 36امیدوار میدان میں آگئے

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے مشاورت سے جماعت اسلامی کے 36امیدوار انتخابی معرکے میں اتاردیئے۔

جہلم ویلی حلقہ 6سے ڈاکٹر محمد مشتاق خان،حلقہ وسطی باغ سے بریگیڈئر پروفیسر ڈاکٹر محمد خان،نیلم اپر سے حبیب اللہ بٹ،نیلم لوئر سے ساحد حسین،کوٹلہ سے عبدالصمد ایڈووکیٹ،مظفرا ٓباد شہر سے راجہ اسد رحمانی کو میدان میں اتار دیا۔

لچھراٹ سے اخلاق حسین مغل ایڈووکیٹ،گڑھی دوپٹہ امیتاز ہاشمی،،لیپہ سے سید علی عماد اسلام ایڈووکیٹ،کھاوڑہ سے راجہ آفتاب احمد،غربی سے باغ ساجد عباسی مشترکہ امیدوار،شرقی باغ سردار قاضی ساجد چغتائی،حویلی صفدر حمید میر،عباسپور سردار سفیر عالم بھی میدان میں آگئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: نئی سیاسی پیشرفت، مذہبی شخصیت پیر محسن حیدر گیلانی سردار تنویر الیا س کے قافلے میں شامل

پونچھ تین سے سردار زاہد رفیق ایڈووکیٹ،راولاکوٹ شہر سردار عدنان رزاق حلقہ حلقہ 5پونچھ سردارسجادانورتراڑکھل سردار حبیب خان پلندری سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ،سہنسہ گل نواز الرحمان،کوٹلی شہر شفیق خان کو ٹکٹ جاری کردیئے ۔

کھوئی رٹہ حبیب الرحمان آفاقی،ڈڈیال راجہ ادریس ایڈووکیٹ،میرپور شہر مولانا عتیق الرحما ن،کھڑی شریف راجہ الطاف بھمبر شہر انجینئر حافظ راجہ عبدالستار،برنالہ ملک الیاس،جموں 6مرزار تجمل جرال،ویلی 6عبدالحمید بٹ،جموں 5عمر صدیق،وادی ون سہراب بٹ کا نام سامنے آگیا۔

جموں ون سے راجہ محمد سہیل،جموں 2ساجد الرحمن،جموں 3 سےسعید احمد ایڈوکیٹ،وادی 2منطور احمد ڈار،وادی 5حنیف منظور ڈار،جموں 4صوفی محمد اقبال، بھرپور انداز سےانتخابی مہم جاری ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خواجہ مہران،سردار امان سرینڈر کردیں تو مذاکرات ممکن ہیں،قاری حنیف ڈار

جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان نے مطابق جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار پوری قوت کے ساتھ مہم چلارہے ہیں۔

جماعت اسلامی محض انتخابات میں فرسودہ نظام کی تبدیلی اور نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے انتخابات میں جارہی ہے،جماعت ااسلامی کے پاس تبدیلی کا پور ایجنڈا ہے اور اپنے منشور کے مطابق حصہ لے رہی۔