ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے بعد پاکستان بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
امریکا ایران جنگ کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: نئی سیاسی پیشرفت، مذہبی شخصیت پیر محسن حیدر گیلانی سردار تنویر الیا س کے قافلے میں شامل
صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ امیر خان کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی محدود کر دی ۔تمام پیٹرول پمپس پر ایلوکیشن عائد ہونے کے باعث سپلائی میں کمی کا سامنا ہے۔
وائس چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن طارق حسن کے مطابق ملک بھر میں پیٹرول پمپس کو سپلائی میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی وادی میں انتشار پھیلانے کی آخری کوشش ناکام، لانگ مارچ ملتوی
ذرائع آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کو ماہانہ اوسط فروخت کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی دی جارہی ہے، کسی بھی ڈیلر کی اضافی طلب پوری نہیں کی جارہی۔
عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوتے ہی ڈیلرز شور مچانا شروع کردیتے ہیں جب بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہو، ڈیلرز مصنوعات کی خریداری کم کر دیتے ہیں۔




