اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کی سیاسی فضا میں ایک اہم پیشرفت، دربارِ عالیہ پناگ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید محسن حیدر گیلانی کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان
پیر محسن حیدر گیلانی کا صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار
اپنے رفقا صاحبزادہ سید علی اصغر گیلانی، صاحبزادہ سید علی حمزہ گیلانی اور سردار مظفر کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خواجہ مہران،سردار امان سرینڈر کردیں تو مذاکرات ممکن ہیں،قاری حنیف ڈار
اس موقع پر سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے پارٹی مفلر پہنا کر معزز شخصیات کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور کہا کہ باوقار مذہبی و سماجی شخصیات کی پارٹی میں شمولیت استحکام پاکستان پارٹی پر عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی آزاد کشمیر میں عوامی خدمت، میرٹ، ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرے گی۔ملاقات کے دوران صاحبزادہ پیر سید محسن حیدر گیلانی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال مستقبل کیلئے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کا بھرپور ساتھ دیں۔
پیر سید محسن گیلانی نے اپنے تمام مریدین، وابستگان اور چاہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ ہر انتخابی حلقے میں استحکام پاکستان پارٹی کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں اور سردار تنویر الیاس خان کی قیادت کو مضبوط بنائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو کا عوامی ایکشن کمیٹی کے آزادکشمیر کی سنگین صورتحال سے متعلق خط کا جواب
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، جبکہ افواجِ پاکستان وطنِ عزیز اور آزاد کشمیر کی سرحدوں کے دفاع میں ناقابلِ فراموش خدمات انجام دے رہی ہیں۔
پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی سلامتی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔سیاسی حلقوں کے مطابق دربارِ عالیہ پناگ شریف سے وابستہ بڑی تعداد میں عقیدت مندوں اور کارکنوں کی استحکام پاکستان پارٹی کی حمایت سے پارٹی کی عوامی قوت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے
اس شمولیت کو آئندہ انتخابات کے تناظر میں سردار تنویر الیاس خان کی قیادت کے لیے ایک اہم سیاسی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔اس موقع پر سابق معاونِ خصوصی سردار امتیاز شاہین اور پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید بھی موجود تھے۔




