خواجہ مہران،سردار امان سرینڈر کردیں تو مذاکرات ممکن ہیں،قاری حنیف ڈار

خواجہ مہران او ر سردار امان سرینڈر کردیں تو مذاکرات ممکن ہیں،مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے قاری حنیف ڈار نےان خیالات کا اظہار کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں سینئر صحافی واینکر مجتبیٰ بٹ سے گفتگو کرتے ہوئےکیا۔

قاری حنیف ڈار کا مزید کہنا تھا کہ عمر نزیر کشمیر ی تو سلپ ہوگئے ہیں آئیں بائیں شائیں کر رہے ہیں۔ مذاکرات صرف اس صورت میں ممکن ہیں کہ اگر خواجہ مہران، سردار امان سرینڈر کر دیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی حقوق کی آڑ میں انتشار پھیلا رہی ہے ۔ایکشن کمیٹی والوں نے اسلام آباد پولیس اہلکار پر حملہ کیا، ایک یونیفارم اہلکار پر حملہ پوری ریاست پر حملہ ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی وادی میں انتشار پھیلانے کی آخری کوشش ناکام، لانگ مارچ ملتوی

قاری حنیف ڈار کا مزید کہنا تھا کہ جتھوں کے ذریعے ریاستوں کو فتح نہیں کیا جاسکتا۔،کالعدم ایکشن کمیٹی والوں کو کشمیر سے محبت ہے نہ ہی کشمیری عوام سے کوئی سروکار ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی والے پاکستان سے بغض رکھتے ہیں۔نوجوانوں کو قتل کرکے ایکشن کمیٹی نے مذاکرات کا راستہ خود بند کردیا ہے۔ جتھوں کی صورت میں کبھی بھی ریاستیں فتح نہیں ہوتیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسمبلی میں آئیں، سڑکوں پر نہیں: بارہ نشستوں کے خاتمے کا فیصلہ آئینی ترمیم سے ہوگا، کشمیری شہری

قاری حنیف ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماچوہدری یٰسین کی گاڑی کو جلا دیا گیا اسی بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایکشن کمیٹی والوں کے کیا عزائم ہیں۔

کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور آزادکشمیر پاکستان کا حصہ ہے ۔آزادکشمیر کے شہریوں کو ہر قسم کا تحفظ حاصل ہے ۔ ہمارے سیاستدانوں کاکام ہے کہ وہ ایکشن کمیٹی کو بتائیں کہ وہ انڈیا سے آزاد ہیں۔