ہائیکورٹ آزادکشمیر، ایڈھاک ایکٹ 2026معطل،حکم امتناعی جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل ) آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے ایڈہاک ایکٹ 2026 معطل کر دیا ۔

ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار محمد اعجاز خان نے خضر سلیم بنام آزاد حکومت و دیگر کیس کی ابتدائی سماعت کے بعد درخواست کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ایڈہاک ایکٹ 2026 کو معطل کر دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں ہراسانی کی روک تھام کے لیے سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ، اہم ترین ہدایات جاری

اس حوالے سے حکمِ امتناعی بھی جاری کر دیا۔یاد رہے کہ ایڈہاک ایکٹ 2026 کے تحت آزاد جموں و کشمیر بھر میں تعینات ایڈہاک، عارضی اور کنٹریکٹ ملازمین کی ملازمتوں کو ریگولر کیا گیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ : نیو بس اسٹینڈ پر کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی اندھا دھند فائرنگ، رینجرز کا ایک اہلکار شہید، ایک زخمی

ہائی کورٹ کے عبوری حکم کے بعد مذکورہ ایکٹ کے تحت کی جانے والی کارروائی آئندہ عدالتی فیصلے تک معطل رہے گی۔ کیس کی مزید سماعت بعد ازاں مقررہ تاریخ پر ہوگی۔