علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا چینی زبان کے فروغ کیلئے مرکز قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے چینی زبان کے فروغ کیلئے الگمرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور چینی ادارے ‘ٹینگ چائنیز انٹرنیشنل کے درمیان تعلیمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

دونوں اداروں کے مابین مشترکہ پروگرامز، اساتذہ و طلبہ کے تبادلے اور چینی زبان کے فروغ کیلئے معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اوپن یونیورسٹی،بہار 2026ء کےسمسٹر داخلوں کی تاریخ میں25فروری تک توسیع

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مہارتوں سے لیس نوجوان ہی مستقبل کی اصل طاقت ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی میں چینی زبان و ثقافت کا مرکز قائم کیا جائے گا، جامعہ میں ترک، جاپانی اور روسی زبانوں کے مراکز پہلے ہی کامیابی سے کام کر رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات شدید بارشوں کے ملتوی، نئی تاریخوں کا اعلان

سانگ جیاءنگ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی اور مہارت پر مبنی تعلیم کے لیے اوپن یونیورسٹی بہترین شراکت دار ہے۔

ڈاکٹر صائمہ ناصر نے بتایا کہ چینی ادارے سے شراکت داری طلبہ اور اساتذہ کو عالمی معیار کے تحقیقی مواقع فراہم کرے گی۔