اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سلام آباد، راولپنڈی ، آزادکشمیر ، جہلم سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیراثر موسم میں تبدیلی کا امکان جس کے باعث مذکورہ علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں معتدل بارش جبکہ بعض مقامات پر تیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ خراب موسمی صورتحال کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کھلے مقامات، کمزور تعمیرات، بجلی کے کھمبوں اور درختوں کے نیچے کھڑے ہونے سے احتیاط برتیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش : طوفانی بارشیں،لینڈسلائیڈنگ، 44 افراد جاں بحق،متعدد لاپتہ
محکمہ موسمیات حکام کا مزید کہنا تھا کہ بارش کے باعث بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کو بھی ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہری موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہیں اور ضرورت کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کیونکہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران موسم میں اچانک تبدیلی کا امکان موجود ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دیامر : سیلابی ریلے نے تباہی مچادی،متعدد مکان،رابطہ پل، واٹر چینلز بہہ گئے
بعد ازاں ضلع دیامرمیں طغیانی اورسیلابی ریلوں سے مختلف علاقوں میں تباہی مچ گئی ، تھورمیں موسلا دھار بارش کے باعث 6 سے زائد مقامات پر سیلابی صورتحال ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیلابی ملبہ گھروں میں داخل ہوگیا، زرعی زمینیں، فصلیں اوردرخت بہہ گئے،تھورکی رابطہ سڑک متعدد مقامات پربند ہے،ٹریفک معطل، بجلی بھی منقطع ہوگئی۔




