الیکشن مہم: بلاول بھٹو کے آزادکشمیر بھر کے دورے کا شیڈول جاری

آزادجموں و کشمیر بھر میں الیکشن مہم کی تیاریاں عروج پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم کےعوامی جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو 17 جولائی سے 24 جولائی 2026 تک آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری 17 جولائی (جمعہ) کو میرپور ڈویژن کے حلقہ LA-01 ڈڈیال میں سہ پہر 3 بجے جلسہ عام ہوگا جس کی میزبانی چوہدری افسر شاہد کریں گے ۔

19 جولائی (اتوار) کو کوٹلی میں سہ پہر 3 بجے جلسہ منعقد ہوگا، جس کی میزبانی پیپلز پارٹی آزادجموں و کشمیر کے صدر چوہدری محمد یسین کریں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو سے چوہدری یٰسین،فیصل ممتاز راٹھور کی اہم ملاقات،آزادکشمیر بھر کے دورے کا اعلان

جلسہ میں پارٹی کے کوٹلی سے تمام امیدوار جاوید اقبال بڈھانوی ،چوہدری محمد اخلاق ،ملک ظفر اقبال اور چوہدری ولید انقلابی چییرمین کا استقبال کریں گے ۔

21 جولائی (منگل) کو مظفرآباد میں دوپہر 1 بجے عوامی جلسہ ہوگا جس کی میزبانی قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بازل علی نقوی کا دورہ لچھراٹ،پی ٹی آئی ،ن لیگی کارکن پیپلزپارٹی میں شامل

مظفرآباد ڈویژن کے تمام امیدوار میاں عبدالوحید ،سردار جاوید ایوب ،سید بازل علی نقوی ،سردار مختار خان ،چوہدری اشفاق ظفر ،دیوان علی خان چغتائی اور مبشر منیر اعوان چییرمین کا استقبال کریں گے ۔

24جولائی (جمعہ) کو میرپور میں شام 5 بجے جلسہ عام منعقد ہوگا جس کی میزبانی چوہدری یاسر سلطان کریں گے ۔ میرپور ڈویژن سے پارٹی امیدوار چوہدری پرویز اشرف ،چوہدری قاسم مجید ،صہیب ارشد اور خضر رحمان چیئرمین کا استقبال کریں گے۔