مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ۔وزیرحکومت بازل علی نقوی کےلچھراٹ میں طوفانی دورے ۔
حلقہ لچھراٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور وزیر حکومت سید بازل علی نقوی نے یونین کونسل انوار شریف کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں کارکنوں اور مقامی عوام نے ان کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جھیلیں پھٹنے کا امکان، لینڈ سلائیڈنگ ،فلش فلڈ کا خدشہ،الرٹ جاری
اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں، جن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں ،عہدیداروں نے اپنی سابقہ جماعتوں کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
سید بازل علی نقوی نے نئے شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت اور ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، اور عوام کا اعتماد پارٹی کی پالیسیوں کا مظہر ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نکیال واقعہ :جاوید بڈھانوی سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمہ درج،تین گرفتار
دورے کے دوران مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات بھی منعقد ہوئے، جہاں کارکنوں نے بھرپور جوش و خروش کا اظہار کیا اور آنے والے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کے عزم کا اظہار کیا۔



