وادی نیلم: آزاد کشمیر کی وادی نیلم سے ایک انتہائی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں دو روز قبل موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہونے والا نوجوان طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔
اطلاعات کے مطابق ماڈل سائنس کالج کنڈل شاہی کا ہونہار طالب علم سجاول پیرزادہ ابن اسلم سحر پیرزادہ دو روز قبل ایک خوفناک موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہو گیا تھا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ (CMH) مظفرآباد منتقل کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد:سیاحوں کی گاڑی کو المناک حادثہ،خاتون جاں بحق،سیاح زخمی
سی ایم ایچ مظفرآباد میں علاج اور علاقے کی فضا سوگوار:
نوجوان طالب علم سجاول پیرزادہ سی ایم ایچ مظفرآباد میں زیرِ علاج تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بالآخر چل بسا۔ کمسن اور ہونہار طالب علم کی اس ناگہانی حادثاتی موت کی خبر پھیلتے ہی وادی نیلم اور کنڈل شاہی کے علاقے میں گہرے دکھ اور غم کی لہر دوڑ گئی اور پوری وادی کی فضا شدید سوگوار ہو گئی۔




