انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) نے برینڈن میک کولم کو ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے، تاہم وہ وائٹ بال (ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) فارمیٹ میں انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برقرار رہیں گے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق میک کولم کی بطور ٹیسٹ کوچ 4 سالہ مدت مکمل ہو چکی تھی، جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں شکست بھی اس تبدیلی کی وجہ بنی۔
بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کے لیے نئی قیادت لانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ میک کولم اب صرف محدود اوورز (وائٹ بال) کرکٹ پر توجہ مرکوز کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد: بادل پھٹنے سے سڑکیں بند،بجلی ،پانی کی فراہمی معطل
انگلش کرکٹ بورڈ نے برینڈن میک کولم کو انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے الگ کرنے کا اعلان کردیا تاہم وہ بدستور انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیموں کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔
ای سی بی کے مطابق برینڈن میک کولم کی بطور ٹیسٹ ٹیم ہیڈ کوچ چار سالہ مدت اختتام پذیر ہوگئی ہے جس کے بعد بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کے لیے نئی قیادت لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ نے کہا کہ میک کولم نے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم میں نئی روح پھونکی اور کئی یادگار فتوحات حاصل کیں تاہم اب ایشز سیریز میں کامیابی کے ہدف کے پیش نظر تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔
برینڈن میک کولم نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ پر فخر ہے اور وہ کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور مداحوں کے شکر گزار ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہیلی کاپٹر کی وفاق سے مانگ کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا موقف سامنے آگیا
انہوں نے کہا کہ وہ اس فیصلے پر مایوس ضرور ہیں لیکن اس کا احترام کرتے ہیں جبکہ اب ان کی پوری توجہ وائٹ بال ٹیموں کو مزید کامیاب بنانے پر ہوگی۔
دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق برینڈن میک کولم کو ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ سے برطرف کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد انگلش بورڈ نے یہ فیصلہ کیا، انگلینڈ اب پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل نئے ٹیسٹ ہیڈ کوچ کی تلاش کرے گا۔
برینڈن میک کولم نے 2022 میں انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ سنبھالی تھی اور بین اسٹوکس کے ساتھ مل کر جارحانہ طرزِ کھیل کو فروغ دیا جسے کرکٹ حلقوں میںباز بال کے نام سے شہرت ملی۔




