جھیلیں پھٹنے کا امکان، لینڈ سلائیڈنگ ،فلش فلڈ کا خدشہ،الرٹ جاری

پشاور (کشمیرڈیجیٹل) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید گرم موسم اور آئندہ ہفتے متوقع تیز بارشوں کے باعث گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ ہے

جس سے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے، فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزادکشمیر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ شروع

پی ڈی ایم اے نے اپر و لوئر چترال، سوات، بحرین، اپر دیر، کوہستان اور مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کردی ۔

پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو حساس گلیشیائی علاقوں میں ہائی الرٹ رہنے اور مسلسل نگرانی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔

پی ڈی ایم اے نے ریسکیو اداروں، مشینری اور ہنگامی عملے کو ہر وقت تیار رکھنے، خطرے سے دوچار آبادی کو بروقت آگاہ کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں 13 جولائی تک طوفانی بارشوں کی نئی پیشگوئی، کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا الرٹ

پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، دریا، ندی نالوں اور گلیشیائی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

عوام سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران برساتی ندی نالوں اور تیز بہاؤ والے پانی کے قریب جانے سے اجتناب کریں۔