مظفرآباد میں سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے ایڈہاک ایکٹ 2026 کی معطلی کے خلاف دائر کی جانے والی تمام درخواستوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا عبوری حکم بدستور برقرار رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے واضح حکم جاری کیا ہے کہ عدالتی تصدیق تک کسی بھی ایڈہاک، عارضی اور کنٹریکٹ ملازم کو ان کے موجودہ عہدوں سے ہرگز فارغ نہ کیا جائے۔
سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں یہ تمام درخواستیں مختلف عنوانات کے تحت دائر کی گئی تھیں۔ عدالت نے اس مرحلے پر ہائی کورٹ کے عبوری فیصلے میں مداخلت کا کوئی جواز نہیں پایا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار الیکشن،سردار شوکت علی ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل منتخب
عدالت میں ان مقدمات کی باقاعدہ پیروی کرنے والے وکلاء میں راجہ ضیغم افتخار ایڈوکیٹ، ہارون ریاض مغل ایڈوکیٹ، شاہد علی عوان ایڈوکیٹ، محمد ابرار ایڈوکیٹ اور فیاض خان ایڈوکیٹ شامل تھے، جبکہ حکومتی فریق کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔
ایڈہاک ملازمین کو بڑا ریلیف، سپریم کورٹ کی برطرفیوں پر پابندی برقرار ۔رپورٹ کشمیر ڈیجیٹل ! https://t.co/kSlxQcBULv
— Kashmir Digital (@KashmirDigital1) October 12, 2026




