صدرانجمن تاجران میرپور چوہدری محمود کا آئی جی لیاقت علی ملک کو امن ایوارڈ دینے کا اعلان

میرپور (آزاد کشمیر):انجمن تاجران میرپور کے صدر چوہدری محمود احمد نے آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ احتجاجی لہر کے دوران امن و امان برقرار رکھنے پر آئی جی کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے پر انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) آزاد کشمیر لیاقت علی ملک کو خصوصی امن ایوار دینے کا اعلان کیا ہے۔

صدر چوہدری محمود احمد کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر بالخصوص میرپور ڈویژن کو جس نازک صورتحال اور امن و امان کے چیلنج کا سامنا تھا۔

اس میں پولیس فورس نے آئی جی لیاقت علی ملک کی قیادت میں انتہائی تحمل، تدبر اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سانحہ نکیال:جاوید اقبال بڈھانوی ، ملک ظفراقبال کا سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان

چوہدری محمد احمد کا کہنا تھا کہ امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے پر آئی جی پولیس آزادکشمیر لیاقت علی ملک کا کردار اہم ہے ۔

آئی جی صاحب کیلئے باالخصوص میڈل اور ایوارڈ کا اعلان کرتے ہیں اور ساتھ شہداء کیلئے نقد رقوم دی جائیں گی۔

اس موقع پر آئی جی پی ملک لیاقت علی نے کہا کہ تاجر برادری کا شکریہ جنہوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی ، شہداء کے ورثاء کیلئے محکمہ پولیس ہر ممکن تعاون کرے گی ۔

پولیس کے شہداء ہمارے محکمے کا حصہ ہیں ۔ حکومت اور محکمہ پولیس ان کے ورثاء کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نکیال واقعہ :جاوید بڈھانوی سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمہ درج،تین گرفتار

تاجر رہنماؤں نے واضح کیا کہ امن و امان کے بغیر کاروبار کا پہیہ چلنا ناممکن ہے اور میرپور کی تاجر برادری پولیس فورس کی ان قربانیوں اور شب و روز کی محنت کو دل سے سراہتی ہے۔

چوہدری محمود احمد نے اعلان کیا کہ بہت جلد تاجر برادری کے بینر تلے ایک باوقار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا

تقریب میں آئی جی لیاقت علی ملک کو میرپور کے تاجروں اور عوام کی طرف سے شاندار کارکردگی پر امن ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔