کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل)سانحہ نکیال کے بعد علاقے میں حالات کافی کشیدہ ہوگئے ۔ وزیر حکومت آزادکشمیر چوہدری جاوید بڈھانوی اور ان کے ساتھیوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ،
نکیال پولیس نے قانون کی خلاف ورزی اور سنگین دفعات کے تحت وزیر حکومت سمیت 9 افراد کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کورممبر ایکشن کمیٹی سردار امان کی پاکستانیوں کیخلاف ہرزا سرائی،بدکلامی کی انتہا
کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے پولیس نے اب تک 3 نامزد ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔
وزیر حکومت جاوید بڈھانوی پر قانون ہاتھ میں لینے، امن و امان کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردار تنویر الیاس سے سردار حسن ابراہیم کی اہم ملاقات،ملکر چلنے پر اتفاق
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے اور مقدمے کی تفتیش میرٹ پر کی جا رہی ہے۔ گرفتار کیے جانے والے 3 افراد سے ابتدائی پوچھ گچھ شروع کر دی گئی
وزیر حکومت سمیت دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی قانونی چھان بین جاری ہے۔ اس کارروائی کے بعد علاقے میں سیاسی درجہ حرارت اچانک بڑھ گیا اور جاوید بڈھانوی کے حامیوں اور مخالفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔




