کاغذات نامزدگی

آزاد کشمیرانتخابات : الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا ہیلی کاپٹر کی فراہمی کے لیے وفاق کو خط

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے انتظامات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے ہیلی کاپٹر کی فراہمی کے لیے کابینہ ڈویژن، اسلام آباد کو باضابطہ مکتوب ارسال کر دیا ہے۔ مظفرآباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس اقدام کا مقصد انتخابی عمل کو شیڈول کے مطابق مکمل کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انتخابات کے دوران حساس اور دشوار گزار علاقوں میں انتخابی سامان، انتخابی عملے اور دیگر ضروری انتظامات کی بروقت نقل و حمل کے لیے ہیلی کاپٹر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح ،اچھل کود کرنیوالے گلگت بلتستان میں تیسرے نمبر پر آئے، لطیف اکبر کا ن لیگ پر طنز

دور افتادہ اضلاع اور پولنگ میٹریل کی ترسیل:

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیلم، لیپا، وادی جہلم، حویلی، باغ اور دیگر دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں پولنگ میٹریل کی بروقت ترسیل اور انتخابی عملے کی آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے ہیلی کاپٹر کی خدمات کو ناگزیر سمجھا جا رہا ہے۔ ان علاقوں کا جغرافیائی ماحول مشکل ہونے کے باعث فضائی سہولت کی درخواست کی گئی ہے۔

اور پڑھیں: بلوچستان میں فورسز کا بڑا ایکشن: ’آپریشن شعبان‘ میں فتنہ الہندوستان کے مزید 9 خارجی دہشت گرد ہلاک

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے متعلقہ وفاقی حکام سے درخواست کی ہے کہ عام انتخابات کے پرامن، شفاف اور بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مطلوبہ فضائی سہولت جلد از جلد فراہم کی جائے تاکہ انتخابی شیڈول کے مطابق تمام تر انتظامات کو وقت پر مکمل کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: آزادکشمیر الیکشن: مسلم لیگ ن کے 45حلقوں کیلئے فوکل پرسنز مقرر