اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے ،دفعہ 144نافذ کردیا ۔
حکومت نے تمام چوک چوراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
حکام کےمطابق تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو فیلڈ میں موجود رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو چلنے دو، آئے روز احتجاج بند کرو،بھمبر میں شہریوں کی انوکھی ریلی
وفاقی حکومت نے شہرمیں کسی بھی مقام پر بینرز یا ہجوم نظر آنے پر فوری کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
اسلام آباد کےداخلی راستوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری پہنچا دی گئی،جبکہ ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر ہائوس میں بے ضابطگیاں، سب انجینئر کی تنخواہ بند ، جواب طلبی
دوسری جانب حساس سرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی مزیدسخت کرتے ہوئے وہاں رینجرز اہلکار بھی تعینات کر دیئےگئے ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آبادپولیس کو شہر میں امن و امان برقرار رکھنے اورسکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔




