لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)حکومت پنجاب نے عام شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سنادی، گھر کی مرمت ،چھت ڈالنے کیلئے5سے 10لاکھ تک قرضہ دینے کا اعلان کردیا۔
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے کہ “اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے تحت اب گھر کی مرمت یا چھت ڈالنے کے لیے 5 سے 10 لاکھ تک قرض ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے کم آمدن والے اور بے گھر افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے “اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا۔
مزید یہ پڑھیں:امجد حسین ایڈووکیٹ نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب نئے گھروں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ خستہ حال مکانات کی مرمت اور چھت کی ڈالنے کے لیے بھی 5 سے 10 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ، صدر بینک آف پنجاب اور ڈی جی پھاٹ نے شرکت کی اور صوبائی وزیر کو پروگرام کی اب تک کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس انقلابی اسکیم کے تحت اب تک 1 لاکھ 70 ہزار خاندانوں کو بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ حکومت نے اگلے مالی سال کیلئے بھی بڑا ہدف مقرر کر لیا۔
مزید یہ پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی نے پرتشددکارروائیوں سے کشمیر کا امن تباہ کیا،سیکرٹری اطلاعات
ان اہداف کے تحت حکومت پنجاب کامزید 1 لاکھ خاندانوں کو گھروں کی تعمیر اور مرمت کیلئے بلاسود قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ
اس اسکیم سے بنیادی طور پر کم آمدنی والے، بے گھر اور کچے یا خستہ حال مکانات میں رہنے والے مستحق خاندان مستفید ہوں گے۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے پریس کانفرنس اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام قرضے مکمل طور پر بلاسود ، کم لاگت اور انتہائی شفاف طریقہ کار کے تحت فراہم کیے جا رہے ہیں۔
بلال یاسین نے طریقہ کار واضح کرتے ہوئے بتایا کہ “شہریوں کی سہولت کے لیے 5 سے 10 لاکھ روپے تک کا یہ قرضہ ای پورٹل کے ذریعے حاصل کیا جا سکے گا، جس سے عوام کو دفاتر کے چکر کاٹنے اور لمبی لائنوں میں لگنے سے نجات ملے گی اور وہ گھر بیٹھے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔”



