باغ(کشمیر ڈیجیٹل) سپیکر قانون ساز اسمبلی طارق فاروق نے کہا کہ باغ والوں نے وزیر اعظم کا فقید المثال استقبال کر کے ثابت کیا کہ یہاں سیاسی بصیرت اور ریاستی نظام کیساتھ محبت موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ باغ والوں کی قربانیاں اور تاریخ لازوال ہے، باغ میں انتخاب کروانے میں مسلم لیگی قیادت یہاں کی عوام نے کردار ادا کیا آئینی ڈھانچے کیخلاف سازشوں کو باغ والوں نے ناکام کیا۔
سپیکر اسمبلی طارق فاروق کا کہنا تھا کہ مسلح جتھہ کہے کہ انکی سیٹیں ختم کرو تو نہیں کریں گے باہر بیٹھے کچھ لوگ ہندوستان کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں جو کسی صورت پورا نہیں ہونے دیں گے ۔
ہم نے قربانیاں دیں ہم استصواب راے کے زریعے پورے کشمیر کو پاکستان کیساتھ جوڑنا چاہتے ہیں سستی بجلی اور سستا آٹا پاکستانی قیادت کی محبت کا نتیجہ ہے جو پاکستان کو گالی دے گا اسکے ساتھ سمجھوتہ نہیں ہو گا ۔
انہون نے کہا کہ ہم سٹیٹس کو کو اپنی کارکردگی سے توڑیں گے ہماری حکومت کو سیاسی کارکنان کی سپورٹ چاہیے ہم تعمیر و ترقی میں نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔
پاکستان ہماری منزل کشمیر ہماری شناخت ہے جس پر سمجھوتہ نہیں جو لوگ مسلح ہو کر پاکستان و کشمیر کے خلاف کھڑے ہیں ان سے سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سڑکوں کا جال، الیکٹرک بسیں، صحت و تعلیم،روزگار ترجیح ،وزیراعظم گیلانی کا بڑا اعلان
سابق وزیراعظم وقائد نواز شریف اور وزیر اعظم پاکستان شہباز سمیت جملہ پاکستان کی قیادت نے یہاں امن قائم کروانے میں کردار ادا کیا ۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملی اس میں آپکا کردار موجود ہے پاکستان اور کشمیر میں جو تعمیر نظر آ رہی ہے وہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی حکومتوں نے یہاں تعمیر و ترقی کی کسی گندے نعرے لگانے والے نے یہاں ایک اینٹ بھی نہیں رکھی لوگوں کے حقوق کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے اندر سیاسی جماعتوں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں ایسے لوگ جو پاکستان اور تحرک آزادی کے خلاف ہوں ان کی ڈنڈے کے زور پر بات نہیں مانی جا سکتی۔
سپیکر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے باغ والوں سے سیکھا ہے کہ پاکستان ہماری منزل ہے باہر بیٹھے کچھ لوگ وہاں بیٹھ پر یہاں لوگوں کو اشتعال دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈنڈے کے زور پر یہ باتیں نہیں منوائی جا سکتیں آئیں جمہوری نظام کے تحت کام کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے نوٹیفکیشن پرعملدرآمد چیلنج بن گیا
باغ میں آج امراض قلب ہسپتال اور دانش سکول سمیت تمام منصوبے جمہوری نظام کے تحت سیاسی کارکن مشتاق منہاس کی کاوش سے ملے کسی بد معاشی کے نتیجے میں نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی سے ہندوستان کے ظلم سے تنگ آکر بچوں کو قربان کر کے یہاں آنے والوں کو ہم بے یار و مدد گار نہیں چھوڑ سکتے ۔




