اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما وسابق مشیر حکومت آزادکشمیر جموں و کشمیر سردار امتیاز خان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کو سیاسی استحکام، معاشی بہتری اور مؤثر طرزِ حکمرانی کی اشد ضرورت ہے۔
گزشتہ چند برسوں میں پیدا ہونے والی سیاسی بے یقینی، انتظامی مشکلات اور عوام کو درپیش معاشی مسائل نے ریاست کی مجموعی فضا کو متاثر کیا۔ ایسے حالات میں ضروری ہے کہ تمام توانائیاں انتشار کے بجائے تعمیر و ترقی پر صرف کی جائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت پنجاب کا گھر کی مرمت یا چھت کیلئے 5سے 10 لاکھ تک دینے کا اعلان
استحکام پاکستان پارٹی اسی سوچ کے ساتھ میدان میں آئی ہے کہ آزاد کشمیر کو محاذ آرائی نہیں بلکہ مضبوط اور باوقار قیادت، واضح پالیسیوں اور عوامی خدمت کی ضرورت ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ سیاست کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ ریاست کو ایک ایسی سمت دینا ہے جہاں ترقی، خوشحالی اور عوامی اعتماد کو فروغ ملے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ حکومتوں کی اولین ذمہ داری عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، روزگار کے مواقع، معیاری تعلیم، بہتر صحت کی سہولتیں اور مضبوط انفراسٹرکچر فراہم کرنا ہے۔ جب ریاست اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرتی ہے تو بے چینی اور غیر یقینی کی فضا خود بخود ختم ہونے لگتی ہے۔
قائدِ استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان اور قائدِ کشمیر سردار تنویر الیاس خان کے وژن کے مطابق ہم آزاد کشمیر میں شفاف طرزِ حکمرانی، میرٹ، معاشی سرگرمیوں کے فروغ، سیاحت، سرمایہ کاری اور نوجوانوں کیلئے نئے مواقع پیدا کرنے پر بھرپور توجہ دیں گے۔
سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویرالیاس نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں ۔ ہماری سیاست کا مرکز عوام ہیں، اور ہماری کامیابی کا معیار بھی عوام کی خوشحالی ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پونچھ : بھارتی فورسز کی جنگی سرگرمیاں تیز،نئے فالس فلیگ آپریشن کا خدشہ
آزاد کشمیر ایک اہم قومی خطہ ہے۔ اس کی ترقی، امن اور استحکام صرف یہاں کے عوام ہی نہیں بلکہ پاکستان کے وسیع تر قومی مفاد سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ اسی لیے ہم ایسی سیاسی روایت کو فروغ دینا چاہتے ہیں جو ذمہ داری، سنجیدگی اور ریاستی مفاد کو مقدم رکھے۔
ہمیں یقین ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نفرت، تقسیم اور مسلسل سیاسی کشیدگی سے آگے بڑھ کر ترقی، استحکام اور بہتر مستقبل کی سیاست چاہتے ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی اسی سوچ کی علمبردار ہے۔
ہم عوام کے اعتماد کو اپنی طاقت بناتے ہوئے ایک ایسا آزاد کشمیر تعمیر کریں گے جہاں ترقی کے ثمرات ہر گھر تک پہنچیں، نوجوانوں کو امید ملے اور ریاست ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال مستقبل کی طرف گامزن ہو۔




