آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں میرپور ڈویژن میں انتخابی سرگرمیوں کا آغازہو گیا، کوآرڈینیٹرووفاق وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے میر پورکاپہلا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ انتخابات قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کے حوالے سے وفاقی وزیر پارلیمانی امور اور میرپور ڈِیوژن کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے میرپور کا پہلا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات 2026، 45 حلقے، 852 اُمیدوار میدان میں آگئے
دورے میں سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رض کوٹلہ کوآرڈینیٹر بھمبر ڈیوژن بھی موجود تھے اور امیدواران سے ملاقات کی جن میں چکسواری سے عظیم بخش چوہدری ،میرپور سٹی سے چوہدری محمد سعید ، کھڑی شریف چوہدری رخسار احمد ، برنالہ سے کرنل( ر) وقار احمد نورموجود تھے ۔
سماہنی سے محمد رزاق چوہدری کی نمائندگی راجہ ظفر بیربل اور بھمبر سٹی سے چوہدری طارق فاروق کی نمائندگی راجہ علی ذوالقرنین نے کی ۔
اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اگےمرحلے کی حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ،تینوں ضلعی اور حقلہ کوراڈینیٹرز امیدواروں کی مشاورت سے بھرپور انتخابی مہم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں بازار کھل گئے اور رونقیں بحال، اب فضا میں صرف انتخابات کی گونج
اجلاس میں ضلع لیول کے کوآرڈینیٹرز اور حلقے کے امیدواران کی مشاورت سے اجتماعات کا پلان ، مرکزی قیادت کے جلسوں اور اجتماعات کی جگہ اور وقت کا تعین اگلی میٹنگ میں کرنے کافیصلہ کیا گیا۔
طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ فضا الحمد اللہ مسلم لیگ ن کے حق میں ہے ، پارٹی پوزیشن بہترین ہے بہترین مہم کی جائے گی اور ہر ووٹر تک پہنچنے کی کی کوشش کریں گے۔




