آزاد کشمیر انتخابات ؛ جموں 2 سے چوہدری قدیر کو استحکامِ پاکستان پارٹی کا ٹکٹ جاری

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے لیے سیاسی جوڑ توڑ اور ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے، جہاں ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ انتخابی میدان میں اچانک انٹری دے کر نون لیگ اور دیگر حریف جماعتوں کے لیے مشکلات کھڑی کرنے والی نئی جماعت “استحکامِ پاکستان پارٹی” (IPP) نے جموں کے اہم ترین حلقے سے اپنا کارڈ کھیل دیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، استحکامِ پاکستان پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے جموں ٹوکے انتخابی حلقے کے لیے چوہدری قدیر کو باقاعدہ طور پر پارٹی کا پارلیمانی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ گر گئی، راجہ مظہر قیوم استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

چوہدری قدیر کو ٹکٹ ملنے کے بعد اس مخصوص حلقے میں انتخابی گہما گہمی مزید تیز ہو گئی ہے اور سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ انٹری روایتی جماعتوں کے ووٹ بینک کو شدید متاثر کرے گی۔