مظفرآباد : پہیہ جام اور شٹ ڈاؤن کی سیاست مسترد، شہریوں کا امن اور معاشی ترقی کا ساتھ

آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے عوام نے بھی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی ہڑتال اور شٹ ڈاؤن کی کال کو پوری طرح مسترد کر دیا ہے، جس کے بعد شہر بھر میں صورتحال مکمل طور پر پرامن اور معمول کے مطابق ہے۔

دارالحکومت مظفرآباد کے مختلف اور اہم ترین بازاروں سے سامنے آنے والے تازہ ترین مناظر اور فوٹیج اس بات کی واضح عکاسی کر رہے ہیں کہ شہر کے تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز اور بازار کھلے ہیں۔ دکانیں آباد ہیں اور خریداروں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد بلا خوف و خطر بازاروں میں آ جا رہی ہے، جس سے خطے میں معاشی سرگرمیوں کا تسلسل پوری طرح برقرار دکھائی دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح مسترد؛ بازار کھلے، معمولاتِ زندگی اور ٹریفک رواں دواں

سڑکوں پر پہیہ رواں دواں:

شہر کی مرکزی شاہراہوں اور سڑکوں پر پبلک اور پرائیویٹ ٹریفک کا پہیہ بھی پوری روانی کے ساتھ رواں دواں ہے۔ شہریوں کو اپنی روزمرہ کی مصروفیات، ملازمتوں اور کاروباری امور کی انجام دہی کے لیے سفر کرنے میں کسی قسم کی رکاوٹ یا تعطل کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا۔

تجارتی تنظیموں اور عام شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اب کسی بھی قسم کی پرتشدد کارروائی، انتشار یا کاروبار کو نقصان پہنچانے والی کالعدم تحریک کا حصہ بننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ مظفرآباد کے عوام نے واضح اور دوٹوک پیغام دے دیا ہے کہ ریاست کے مستقبل کا فیصلہ سڑکوں کے دھرنوں یا پہیہ جام ہڑتالوں سے نہیں، بلکہ امن، استحکام اور آئندہ عام انتخابات میں بیلٹ باکس کی طاقت سے ہی ممکن ہو گا۔

مزید پڑھیں: تہران میں ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا، فضا سوگوار