جاپان میں سونے کا منفرد مقابلہ، جیتنے والے کو لاکھوں ین انعام ملا

جاپان میں سونے کے منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں جیتنے والے کو بھاری انعامی رقم سے نوازا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں جاپان کے شہر ٹوکیو میں اپنی نوعیت کا پہلا نیند کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر سے آگاہی سیمینار،بیماری کی جلد تشخیص پر زور

مقابلے میں شرکا نے 90 منٹ کے سیشن کے دوران گہری نیند لی اور جیتنے والے کو 22 لاکھ 20 ہزار ین( 35لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کی انعامی رقم سے نوازا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس مقابلے کا نام میٹ ریس تھا، یہ کوئی معمولی مقابلہ نہیں تھا بلکہ اس مقابلے میں شرکا کے  سروں پر برین ویو کی نگرانی کرنے والے آلات لگائے گئے تاکہ  نیند کی گہرائی اور معیار، نیند آنے میں لگنے والا وقت، اور پورے مقابلے کے دوران نیند کا تسلسل یا استحکام کی جانچ کرنا تھا۔

ان پیمائشوں کے ذریعے ایک مخصوص سلیپ اسکور (نیند کا اسکور) تیار کیا گیا، اور سب سے زیادہ مجموعی اسکور حاصل کرنے والے شریک کو فاتح قرار دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس مقابلے کا اہتمام ایک بستر بنانے والی کمپنی کوالا میٹریس (Koala Mattress) کی جانب سے کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:نیلم کے 6 مقامات پر جسمانی بحالی کیمپ، تاریخیں جان لیں

منتظمین کا کہنا تھا کہ اس مقابلے کا مقصد لوگوں کو نیند کے بارے میں زیادہ سنجیدگی سے سوچنے کی ترغیب دینا اور ساتھ ہی اس موضوع کو تفریحی انداز میں پیش کرنا تھا۔