مودی کی جعلی عالمی اعزازات کی کہانی انتہائی شرمناک،خواجہ آصف کی تنقید

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیردفاع خواجہ آصف کا برطانوی اخبار دی گارڈین کی مودی کی چالاکیوں اور جعلی عالمی اعزازات ملنےکی کہانی پرشدید ردعمل سامنے آگیا ۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارتی وزیراعظم مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی ایوارڈ اور اعزازات لینے کی اب تک کی انتہائی شرمناک کہانی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مودی کو کوئی بھی ایوارڈ دیں دوڑا چلا آئےگا،دی گارڈین نے بھارتی وزیراعظم کا پول کھول دیا

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی دورے سے کچھ دن پہلے بنائے گئے ایوارڈز ، سستے اے آئی کے استعمال سے تیار کردہ سرٹیفکیٹ ، املاء کی واضح غلطیاں بھارت کیلئے باعث شرمندگی بن گیا ۔

وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ مودی کے غیر ملکی دورے بھی بھارت کیلئے باعث شرمندگی بن گئے ۔ نریندرا مودی پہلا اور واحد وصول کنندہ بننا ،یہ انجینئر،پہچان، یا تو سستی مقبولیت کی بدترین قسم ہے یا انتہائی بدنیتی پر مبنی تسکین ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو سے چوہدری یٰسین،فیصل ممتاز راٹھور کی اہم ملاقات،آزادکشمیر بھر کے دورے کا اعلان

وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی عالمی سطح پر ہندوستانی قوم کو شرمندہ کررہے ہیں ۔ مودی کے اقدامات اور اعزازات کی جھوٹی کہانی بھارت کی قومی شرمندگی کا باعث بن گئی ۔

یاد رہے کہ برطانوی اخبار دی گارڈین نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے غیر ملکی دوردوں کے دوران جعلی اور اے آئی سے بنائے گئے سرکاری اعزازات کی کہانی کا پردہ چاک کردیا جس کے بعد بھارت سمیت دنیا بھر میں ہلچل مچ گئی ۔